حکم عدولی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - فرمان سے سرتابی، حکم سے رو گردانی، نافرمانی۔ "نواب وزیر علی خان کے چند روزہ عہد حکومت کی افراتفری میں کسی نے اس حکم عدولی کا جائزہ نہ لیا"      ( ١٩٦٨ء، اردو دائرۂ معارف اسلامیہ، ٤٠٦:٣ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'حکم' کے ساتھ عربی زبان سے ہی ماخوذ اسم 'عدول' کے آخر پر 'ی' بطور 'لاحقۂ کیفیت' لگانے سے مرکب 'حکم عدولی' بنا۔ ١٨٧٢ء کو "مکمل مجموعہ لکچرز واسپیچز" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - فرمان سے سرتابی، حکم سے رو گردانی، نافرمانی۔ "نواب وزیر علی خان کے چند روزہ عہد حکومت کی افراتفری میں کسی نے اس حکم عدولی کا جائزہ نہ لیا"      ( ١٩٦٨ء، اردو دائرۂ معارف اسلامیہ، ٤٠٦:٣ )

جنس: مؤنث